تہذیب کے آغاز سے لیکر اِس دورِ جدید تک، انسانوں میں علم کی جستجو لامحدود حدوں کو چھو رہی ہے اور علم کے حصول کا یہ سلسلہ انسان کو نئی منزلوں کی طرف لے جا رہا ہے۔ اِن تمام علوم تک رسائی کے لیے کتب خانے ہی واحد زریعہ ہیں جو ہمیں تہذیب کے آغاز سے آج تک کی معلومات فراہم کرتے ہیں۔ یہی کتب علم و حکمت کا خزانہ ہیں اور قومیں اِسی سے شعور و ادراک حاصل کرتی ہیں۔
چغتائی پبلک لائبریری نے 2013ء سے اب تک مختلف موضوعات پر مطبوعات کا ایک بہت وسیع سرمایہ جمع کیا ہے جس سے علم کے متلاشی اپنی تشنگی دور کررہے ہیں۔ مطبوعات کے اِس ذخیرہ میں نایاب کتب بہت اہمیت کی حامل ہیں اور یہ تاریخ کے نادر نسخے تحقیق کرنے والوں کی رہنمائی کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ جدید دور کے تقاضوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے چغتائی پبلک لائبریری نے ڈیجیٹل لائبریری قائم کی ہے جس سے علم کے متلاشی گھر بیٹھے آن لائن موجود مواد سے مستفید ہورہے ہیں۔
چغتائی پبلک لائبریری دنیا کی مشہور یونیورسٹیز کی لائیبریریز سے اشتراک کر کے زیادہ سے زیادہ علم تک رسائی کو ممکن بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ میری اُمید اور کوشش ہے کہ آنے والے سالوں میں یہ لائبریری پاکستان کے علم دوست لوگوں تک علم کی رسائی کا بہت بڑا زریعہ ہو گی ۔ انشااللہ چغتائی پبلک لائبریری پاکستان میں علم کی روشنی پھیلانے میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔