01/01/2022
چغتائی پبلک لائبریری نے "ہیومن لائبریری " کے نام سے ایک شاندارمنصوبے کا افتتاح کیا۔ یہ ہیومن لائبریری اپنی نوعیت کی منفرد اور دلچسپ لائبریری ہے، جس میں کاغذ سے بنی کتابوں کی بجائے، چلتے پھرتے، جیتے جاگتے انسان ہی کتاب ہونگے۔ اس پراجیکٹ کا مقصد تعصب, دقیانوسیت پر قابو پانا اور منفی رویوں کو تبدیل کرنا ہے۔
اس ہیومن لائبریری میں قارئین اپنی من پسند انسانی کتاب کا انتخاب کرسکتے ہیں اور ان سے بھر پور سوالات کرکے ان کے احساسات اور تجربات سے مستعفید ہوسکتے ہیں۔ اس تقریب میں چغتائی پبلک لائبریری کے ڈائریکڑ محترم علی چغتائی نے اس ہیومن لائبریری افتتاح کیا۔ اس تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود صاحب ڈین فیکلٹی آف انفارمیشن اینڈ میڈیا سٹڈیز پنجاب یونیورسٹی اور ممتاز ادیب، نقاد ڈاکٹر خواجہ محمد زکریا سابق پرنسپل اورینٹل کالج لاہور کے ساتھ ساتھ ڈاکٹرشاہد منیر وائس چانسلر یونیورسٹی آف جھنگ نے شرکت کی۔ چغتائی پبلک لائبریری کی ہیڈ محترمہ ریحانہ کوثر صاحبہ نے ہیومن لائبریری کے ساتھ ساتھ لائبریری کے دیگر پراجیکٹس کا تعارف پیش کیا- حاضرین اور مہمان مقررین نے اس منصوبے کو بے حد سراہتے ہوئے معاشرے کے لئے خوش آئند قرار دیا۔