یوم یکجہتی کشمیر

05/02/2022

چغتائی پبلک لائبریری نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پرایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا۔ جس میں كشمير میں ہونے والے ظلم کے خلاف آواز حق بلند کرتے ہوئے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیا۔ تقریب میں ننھے بچوں نے اپنی تقاریر میں بھارت کی مظلوم وادی میں ہونے والی انسانیت کی تذلیل، درندگی اورانسانی حقوق کی پامالی کی سخت مذمت کی۔ تقریب کے اختتام پر چغتائی پبلک لائبریری کی ہیڈ محترمہ ریحانہ کوثر صاحبہ نے بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تحائف تقسیم کیے۔