Closing Ceremony of CPL Summer Camp
06/07/2022
چغتائی پبلک لائبریری کے زیر اہتمام جاری سمر کیمپ کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ حسب روایت اِس سال بھی چغتائی پبلک لائبریری نے بچوں کے لئے ایک شاندار سمر کیمپ لگایا۔ جو 2 جون سے 6 جولائی تک جاری رہا۔ یہ سمر کیمپ لائبریری کی تین برانچز گلبرگ، سنٹرل پارک لاہور اور ننکانہ صاحب میں لگایا گیا۔ جس میں بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور کل اس سمر کیمپ کی اختتامی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں چغتائی فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عمر چغتائی اور میاں ایوب گوھر ڈائریکٹر لیسکو مہمانِ خصوصی تھے۔ اس تقریب میں بچوں کے آرٹ ورک کی نمائش بھی کی گئی۔
اس تقریب میں چغتائی پبلک لائبریری کی کنسلٹنٹ محترمہ ریحانہ کوثر نے بتایا کہ کیمپ کا بنیادی مقصد دلچسپ سرگرمیوں کے زریعے بچوں کی ذہنی، فکری اور قائدانہ صلاحیتوں کو بڑھانا تھا۔ اس کیمپ میں انگلش، عربی کورس، آرٹ ورک، ابتدائی طبی امداد اور جدید سائنسی علوم کی ورکشاپس کروانے کے ساتھ ساتھ سائنس میوزم کا وزٹ بھی کروایا گیا۔ تقریب کے آخر میں سمر کیمپ میں شریک بچوں میں سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔ تمام شرکاء تقریب نے چغتائی پبلک لائبریری کی ان کاوشوں کو بے حد سراہا۔