Inauguration of Public Library Depalpur

30/07/2022

عوام کی فلاح و بہبود اور علم کے فروغ کے لئے چغتائی فاؤنڈیشن نے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن دیپالپور کے تعاون سے پبلک لائبریری کے قیام اور تزئین و آرائش مکمل کرنے پر افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا۔ لائبریری کا افتتاح چغتائی فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹرعلی چغتائی اور جناب زاہد پرویز وڑائچ ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ نےکیا۔
تقریب میں محترمہ ریحانہ کوثر کنسلٹنٹ چغتائی پبلک لائبریری نے لائبریری میں فراہم کردہ سہولیات اور انتظامی معاملات پر آگاہی فراہم کی۔ تقریب میں ملک افضل اسٹنٹ کمشنر اور راؤ عمر فاروق چیف آفیسر ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن کےعلاوہ کثیر تعداد میں اہل علم شخصیتات نے بھی شرکت کی۔ لائبریری کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کے بعد کل سے مکمل طور پر قارئین کے لئے کھول دیا گیا ہے۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ لائبریری کی ممبر شپ اور دیگر خدمات بالکل مفت ہیں۔ چغتائی فاؤنڈیشن، لائبریری ٹیکنکل سٹاف کی فراہمی کے ساتھ ساتھ دیگر انتظامی اخراجات بھی ادا کرے گی۔
دیپالپور پنچاب کی سب سے بڑی تحصیل ہونے کے باوجود پبلک لائبریری کی نعمت سے محروم تھی لیکن ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ اور میونسپل ایڈمنسٹریشن نے علم دوستی کا ثبوت دیتے ہوئے چغتائی فاؤنڈیشن کے تعاون سے جدید سہولیات سے آراستہ لائبریری کو قائم کیا جبکہ اس عمل کو اہلیانِ دیپالپور کی جانب سے بہت سراہا جا رہا ہے۔

Gallery