MoU Signing Ceremony

08/10/2022

چغتائی پبلک لائبریری اور نیشنل آرکائیوز آف پاکستان کے مابین باہمی تعاون و اشتراک کی ایک یادداشت پر دستخط کیلئے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس مفاہمتی یادداشت پر چغتائی فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹرعلی چغتائی اور نیشنل آرکائیوز آف پاکستان کے پروجیکٹ ڈائریکٹر محمد خالد نواز نے دستخط کیے۔
چغتائی پبلک لائبریری جدید اسکینرز کی مدد سے نیشنل آرکائیوز آف پاکستان کے اہم ریکارڈ کو ڈیجیٹائزڈ کرے گی اور اس پروجیکٹ کے ابتدائی مرحلے میں چغتائی پبلک لائبریری قائد اعظم اور محترمہ فاطمہ جناح کی تاریخی کولیکشن کو ڈیجیٹائزڈ کرنے کے ساتھ ساتھ نیشنل آرکائیوز آف پاکستان کے ڈیجیٹائزیشن عملے کو رہنمائی اور تربیت فراہم کرے گا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ اب اس پروجیکٹ کی بدولت نیشنل آرکائیوز کے انتہائی اہم اور نایاب دستاویزات جن کی اب تک عوام کی رسائی ممکن نہیں تھی اب باآسانی چغتائی پبلک لائبریری کی ویب سائٹ پر دستیاب ہونگے۔ اس سے تدریس، تعلیم اور تحقیق کی سرگرمیوں میں بہت مدد مل سکےگی۔
تقریب میں محترم فرحان عزیز خواجہ صاحب، محترم ڈاکٹر دانیال صاحب، معروف مورخ ڈاکٹر انجم رحمانی صاحب اور دیگرمہمانانِ گرامی نے شرکت کی۔ چغتائی پبلک لائبریری کی۔ اس رضا کارانہ خدمات کو اہل علم شخصیتات کی جانب سے بہت سراہا گیا۔

Gallery